امریکا نے شام پر قیصر ایکٹ کے تحت عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شامی صدر احمد الشرع کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹرمپ نے شامی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شام کی ترقی اور استحکام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے وضاحت کی کہ پابندیوں کا عارضی خاتمہ شام کی معیشت کی بحالی اور عوامی خوشحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ قیصر ایکٹ 2019 میں منظور ہوا تھا جس کا مقصد سابقہ شامی حکومت اور فوج پر دباؤ ڈالنا تھا۔
