ملکی اور غیرملکی ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 6 پروازیں منسوخ جبکہ 38 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
نجی ایئر لائنز کی کراچی سے اسلام آباد اور لاہور سے دبئی جانے والی پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسکردو جانے والی پروازیں بھی نہیں چل سکیں۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں 1 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ ایک غیرملکی پرواز کو تہران میں متبادل لینڈنگ کرنی پڑی۔
