دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے مطابق، 2025 کی پہلی ششماہی میں دبئی کی معیشت میں 4.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے جی ڈی پی 241 ارب درہم تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ میں 431 ارب درہم کی سرمایہ کاری ہوئی، جبکہ 1 کروڑ 25 لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاح دبئی آئے۔
شیخ حمدان کے مطابق، ہیلتھ سیکٹر میں 20 فیصد اور تعمیراتی شعبے میں 8.5 فیصد ترقی دیکھی گئی، جو دبئی کی مضبوط اقتصادی پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
