ذات صلة

جمع

دھرمیندر کی موت کی افواہیں، بیٹی ایشا دیول کا وضاحتی بیان سامنے آگیا

بھارتی میڈیا پر لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے انتقال کی...

جیکی چن کی موت کی جھوٹی خبر، مداحوں کا سوشل میڈیا پر غصہ

ہانگ کانگ کے لیجنڈری اداکار جیکی چن کی موت...

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی شاندار فٹنس تبدیلی، 2 ماہ میں 15 کلو وزن کم

پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے اپنی فٹنس میں غیر...

ذیابیطس کی دوا میٹفارمن ورزش کے اثرات گھٹا سکتی ہے، ماہرین

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ذیابیطس کے علاج میں عام طور پر استعمال ہونے والی دوا میٹفارمن ورزش سے حاصل ہونے والے صحت بخش نتائج کو کم کر سکتی ہے۔

امریکی ریاست نیوجرسی کی رٹگرز یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق، یہ دوا خون کی نالیوں کے افعال، جسمانی فٹنس، اور شوگر کنٹرول پر ورزش کے مثبت اثرات کو محدود کر دیتی ہے۔

تحقیق میں 72 ایسے بالغ افراد کو شامل کیا گیا جنہیں ذیابیطس اور دل کی بیماری کا خطرہ تھا۔ نتائج سے ظاہر ہوا کہ صرف ورزش کرنے والوں کے خون کی نالیوں میں نمایاں بہتری آئی، جبکہ جنہوں نے میٹفارمن کے ساتھ ورزش کی، ان میں یہ فائدہ کم نظر آیا۔

ماہرین کے مطابق، اگرچہ میٹفارمن ذیابیطس کے علاج میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لیکن اس کے ساتھ ورزش کرنے سے متوقع صحت کے فوائد جزوی طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔