ملائیشیا کے ساحل کے قریب روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 7 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچی شامل ہے، جبکہ 300 کے قریب افراد سوار تھے۔
ریسکیو ٹیمیں وسیع علاقے میں لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق رواں سال اب تک ہزاروں روہنگیا افراد میانمار اور بنگلادیش سے خطرناک سمندری راستوں کے ذریعے فرار کی کوشش کر چکے ہیں۔
ملائیشیا کے قریب روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار، 7 ہلاک، درجنوں لاپتہ
