لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں گھر کی پہلی منزل منہدم ہو گئی، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاہور میں گیس سلنڈر دھماکا، خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
