گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کو ایک ووٹ کی بھی برتری حاصل ہوئی تو صوبائی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ ہے، مسکراہٹ کا مطلب ہمیشہ محبت نہیں ہوتا، یہ طنز بھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال اسمبلی میں عدم اعتماد لانے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، لیکن عددی برتری کی صورت میں اقدام ضرور کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے باقی صوبوں میں تحریک انصاف کے پاس اکثریت کا حق ہے، ویسے ہی اپوزیشن کے پاس بھی یہ اختیار ہے۔
