سعودی وزیرِ ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اعلان کیا ہے کہ ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کے لیے درخواستیں اور رجسٹریشن مئی سے شروع ہوں گی، جبکہ کلاسز ستمبر سے آغاز کریں گی۔
یونیورسٹی کا مقصد سعودی عرب میں ثقافتی تعلیم کے لیے ایک قائدانہ مرکز قائم کرنا ہے اور طلبہ کو تخلیقی صنعتوں میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ’سعودی وژن 2030‘ کے اہداف کے مطابق ملک کے ثقافتی شعبے کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔
ابتدائی طور پر یونیورسٹی میں چار کالجز ہوں گے: میوزک، فلم، تھیئیٹر اور پرفارمنگ آرٹس، اور کلچرل مینجمنٹ، جن میں آٹھ تعلیمی پروگرام پیش کیے جائیں گے جنہیں بعد میں مزید بڑھایا جائے گا۔
