پاکستانی اداکارہ ریشم نے حالیہ تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ ان کے لنگر سے حسد کرتے ہیں کیونکہ اس کا خرچ برداشت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
انہوں نے اس موقع پر کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ تنقید کرنے والے اکثر اپنی شناخت یا کامیابی کے بغیر دوسروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ریشم نے مزید کہا کہ ایک اچھا انسان ہمیشہ مثبت بات کرے گا، جبکہ برا شخص صرف منفی باتیں پھیلاتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اداکارہ دیدار نے ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد دونوں اداکارائیں خبروں میں رہی ہیں۔
