ذات صلة

جمع

سینئر بولرز کے ساتھ کھیلنا سیکھنے کا بہترین موقع ہے: عبید شاہ

لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور مستفیض الرحمٰن جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ اس موقع سے بھرپور سیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز میں انہیں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان شاہین آفریدی کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں نئی گیند سے بولنگ کا موقع بھی دیتے ہیں۔

عبید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھاریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی ایک بولر کی نقل نہیں کرتے بلکہ ہر اچھے بولر سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کامیابی کے لیے بیٹرز کی حکمت عملی کو سمجھنا بے حد ضروری ہے۔